5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کامن ویلتھ گیمز: بے ضابطگیوں پر کلماڈی اور للت بھینوٹ برطرف
جنگ نیوز -
نئی دہلی …بھارت کے وزیر کھیل اجے میکن نے کامن ویلتھ گیمز میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام کی وجہ سے سریش کلماڈی اور للت بھینوٹ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔ نئی دہلی میں بھارت کے وزیر کھیل اجے میکن نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اٹارنی جنرل سے مشاورت کے بعد حکومت نے سریش کلماڈی کو آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور للت بھنوٹ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ دونوں پر گزشتہ سال ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ کلماڈی کو حکومتی پارٹی کانگریس پہلے ہی پارٹی عہدے سے ہٹاچکی ہے۔