تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا

جنگ نیوز -
ایڈیلیڈ…آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھاون ڈے کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، انگلش ٹیم میں جیمز اینڈرسن کی واپسی یقینی ہے، میچ جیو سوپر براہ راست نشر کریگا۔ایڈیلیڈمیں انگلش ٹیم آف اسپنر گریم سوان کے بغیر اور فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے ساتھ میدان میں اترے گی، ٹیسٹ سیریز میں شاندار بولنگ کرنیوالے اینڈرسن کو آرام دینے کی غرض سے پہلے تین ون ڈے میچز میں شامل نہیں کیا گیاتھا،جبکہ گریم سوان کمر کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔ آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک پر امید ہیں کہ مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرکے انکی ٹیم سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائیگی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے8 بجے صبح شروع ہوگا۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.