تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی اے سی: ریلوے اراضی پر غیرقانونی قبضہ 3ماہ میں ختم کرانے کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد… پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ریلوے اراضی پر فورسز کے غیرقانونی قبضہ کو ختم کرانے کی ہدایت کردی ہے ، کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، وفاقی وزارت خزانہ کی نادہند ہ بن چکی ہے ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ، چوہدری نثار علی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ، اس میں نیشنل ہائی اتھارٹی کے معاملات پر غور کیا گیا ۔وفاقی سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ این ایچ اے ، وزارت خزانہ کی نادہندہ ہے، قرض لے کر کبھی واپس نہیں کئے ، سیکریٹری مواصلات کا کہنا تھا کہ این ایچ اے کے پاس620 ارب روپے کے منصوبے ہیں ، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہوئی تو لاگت2 ہزار ارب ہوجائیگی، کمیٹی نے ریلوے کی اراضی پر قبضوں سے متعلق امور پر غور کیا اور اس اراضی پر جانباز اور دیگر فورسز کے قبضہ کا بھی سخت نوٹس لیا ، چیئرمین چوہدری نثار نے ریمارکس میں کہا کہ ریلوے اراضی واگزار نہ کرائی تو کوارٹر ماسٹر جنرل کو طلب کریں گے ، کمیٹی نے ہدایت کی کہ ریلوے اراضی واگزار کرانے کیلئے داخلہ امور اور دفاع کی وزارتوں کو نوٹس دیئے جائیں اور غیرقانونی قبضہ کو3 مہینوں میں ختم کرایا جائے ،کمیٹی نے ریلوے اراضی کا کرایہ طے کرنے کیلئے دفاع، داخلہ اور ریلوے کے سیکریٹریز کی کمیٹی بنائے جانے کی بھی ہدایت کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.