5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ :جناح روڈ سے نجی بینک کے منیجر کو اغوا کرلیاگیا
جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نجی بینک کے منیجر کو اغوا کرکے لے گئے۔پولیس کے مطابق نجی بینک کے منیجر محمد سمیع صبح اپنے گھر سے جناح روڈ پر واقعہ بینک کی طرف ارہے تھے کے راستے میں نامعلوم مسلحہ ملزمان نے انھیں روک کر گاڑی سمیت اغوا کر لیا ۔ گاڑی میں ٹریکر لگے ہونے کے باعث مغوی محمد سمیع کی گاڑی کلی قمبرانی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔پویس نے گاڑی قبضے میں کر کے مغوی کی بازیابی کے لئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔