5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کیویز کیخلاف دوسرا ون ڈے: قومی ٹیم میں 3تبدیلیاں، سعید اجمل ان فٹ
جنگ نیوز -
کوئنزٹاؤن …پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل کوئنزٹاؤن میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے،جبکہ سعید اجمل ان فٹ ہو گئے ہیں،میچ جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کونو وکٹ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا ،جس میں مینجمنٹ نے عمرگل ،وہاب ریاض اور سعید اجمل کو آرام کا موقع دیا تھا ،لیکن دوسرے ون ڈے میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔شعیب اختر،عبدالرحمان اور اسد شفیق کو ڈراپ کیا جا رہا ہے،ان کی جگہ عمر گل ،وہاب ریاض اور احمد شہزاد ٹیم کا حصہ ہوں گے،چھ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔کیوی کوچ کا کہنا ہے کہ وہ سیریز میں زیادہ میچز جیت کر ورلڈ کپ میں اعتماد کے ساتھ شریک ہونا چاہتے ہیں۔پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم کم بیک کرے گا،میچ رات تین بجے سے جیوسوپر براہ راست نشر کریگا ۔