5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں تیزی، 100انڈیکس12455پوائنٹس پر پہنچ گیا
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی دن کی مندی کے بعد تیزی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار چار سوپوائنٹس کی حد عبور کرگیا ۔منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن جاری رہا۔ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے اچھے مالیاتی نتائج پر سرمایہ کار فرٹیلائزر اور انرجی اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے ا ختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس85 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار455 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم13 کروڑ73 لاکھ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت82 پیسے اضافے کے ساتھ15 روپے87 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس110 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار179 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ تسلسل مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔