5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تجزیہ کاروں کی جانب شرح سود میں آدھے فیصد اضافے کی پیشگوئی
جنگ نیوز -
کراچی…اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا مشورہ دینے والے تجزیہ کاروں کی اکثریت نے29 جنوری کو بنیادی شرح سود میں آدھے فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔جیو نیوز نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا مشورہ دینے والے15 تجزیہ کاروں سے ایک سروے کیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ29 جنوری کو جاری ہونے والی مانیٹری پالیسی سے ان کو کیا توقع ہے؟12 کا خیال تھا کہ حکومتی قرضوں میں اضافے اور معیشت میں زیر گردش کرنسی کے مقابلے میں ڈیپازٹ نہ بڑھنے کے عمل کرروکنے کی ضرورت ہے جبکہ مہنگائی کی شرح ہدف سے بہت زیادہ ہے۔ دسمبر میں مہنگائی کی عمومی شرح15 اعشاریہ5 فیصد رہی اور بنیادی شرح سود14 فیصد ہے اس طرح حقیقی شرح سود منفی ڈیڑھ فیصد ہے۔ان وجوہات پر مرکزی بینک بنیادی شرح سود آدھے فیصد بڑھا کر ساڑھے14 فیصد کرسکتا ہے۔ صرف تین تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ کہ ملکی معیشت میں ابتری ہے اور اسے بہتر کرنے کے لئے مرکزی بینک شرح سود کوموجودہ سطح پر قرار رکھ سکتا ہے۔