5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت کے مرکزی بینک نے شرح سود میں0.25 فیصد اضافہ کردیا
جنگ نیوز -
نئی دہلی…کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے بھارت کے مرکزی بینک نے شرح سود میں0.25 فیصد اضافہ کردیا۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے حکومت کی مہنگائی میں کمی کے اقدامات کا ساتھ دیتے ہوئے شرح سود کو دو سال کی بلند ترین سطح6.5 فیصد کی سطح پر پہنچا دیا۔بھارت میں بارشوں میں تاخیر کے باعث پھل و سبزیوں کی با لخصوص پیاز جو بھارت میں روز مرہ کی خوراک کا اہم جزو ہے کی رسد متاثر ہونے سے دسمبر2010 میں ہول سیل سطح پر مہنگائی میں8.43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔