5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شیلا کی جوانی کے بعد کترینہ نے دوبارہ نارمل خوراک لینا شروع کردی
جنگ نیوز -
ممبئی …ہدایتکارہ فرح خان کی فلم "تیس مار خان"میں آئٹم سونگ"شیلا کی جوانی"کے لیے سائز زیرو ہونے کی تگ و دود میں مصروف کترینہ کیف کی کوششیں بلاآخر رنگ لائیں اور ان کا آئٹم سونگ بالی ووڈ میں میگا ہٹ ثابت ہوا۔شیلا کی جوانی میں شیلا کو سِلم اور اسمارٹ دکھانے کے لیے کترینہ نے اپنی غذا صرف بند گھوبھی سے بنے کھانوں تک محدود کردی تھی تاہم اب ان کی یہ پابندی ختم اور وہ ایک بار پھر غذائیت سے بھرپور غذاکی طرف لوٹ آئیں ہیں۔یش راج بنیر تلے بننے والی فلم"میرے برادر کی دلہن"کے لیے کترینہ آجکل واپس اپنی اصل فِگر حاصل کرنے کے لیے خوب جَم کر کھا رہی ہیں اور کاربو ہائیڈریٹس اور پروٹینز پر مشتمل غذا زیادہ سے زیادہ استعمال کررہی ہیں۔