تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چمن سمیت شمالی بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری

جنگ نیوز -
کوئٹہ…شمالی بلوچستان میں گزشتہ پندری روز سے بجلی کی طویل بریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے چمن میں روزانہ تین گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔نصیرآباد کے علاقے چھتر میں پندرہ روز قبل بجلی کے دو ٹاورز کے اڑانے اور ایک ہفتہ قبل متاثرہ ٹاورز کی مرمت کرکے بجلی بحالی کے اعلان کے باوجود شمالی بلوچستان کے دس اضلاع بدستور طویل بریک ڈاون کے باعث تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہے جبکہ صوبے کے دوسرے بڑے اہم تجارتی اور سرحدی شہر چمن کو روزانہ صرف تین بجلی فراہم کی جارہی ہے سے معمولات زندگی بھری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے بیشتر شہری اور تاجر گزشہ پندرہ روز سے مسلسل جنریٹر استعمال کر رہے ہے جس کے باعث بھاری مالی نقصانات بھی اٹھانے پڑ رہے ہے دوسری جانب کیسکو بلوچستان نے پہلی بار وضاحت میں کہاں ہے کہ نصرآباد میں اوچ پاور اور کوئٹہ میں حبیب اللہ کوسٹل پاور ہاوس کو گیس کی فراہمی بند ہو جانے کے باعث بجلی کی پیداوار بند ہو گئی ہے جس سے آٹھ سو میگاواٹ کی برقی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.