5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوہلو: دھاندلی کیخلاف مظاہرین نے ڈی سی او افس پر حملہ
جنگ نیوز -
کوہلو…ضلع کوہلو میں لیویز کے تقرری ٹسٹ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مشتعل مظاہرین نے ڈی سی او افس کوہلو پر حملہ کر دیا اس دوران دو سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ پولیس نے دس مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او کوہلو فاروق مری نے جیو نیوز کو بتا یا ک آج صبح لیویز کے محکمے میں بھرتیوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے دوران مشتعل مظاہرین نے ڈی سی او افس ضلع کوہلو نصر اللہ رند کے دفتر کا گھیراو کر لیا اور عمارت میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ متعلقہ افسران نے لیویز میں بھرتیوں کے لئے مختلف امیدواروں سے تین تین لاکھ روپے رشوت لے کراپنے من پسند لوگوں کو ٹیسٹ میں کامیاب کر کے انہیں نوکریاں دے رہے ہیں ۔ انھوں نے اس دوران سکیورٹی پر مامور دو سکیورٹی اہلکاروں کو زخمی کر دیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ممشتعل مظاہرین کو روکا اس دوران دس سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا تاہم دیگر مشتعل مظاہرین نے شہر کی جانب جاکر احتجاجی جلوس نکالا اور بعد میں منتشر ہو گئے