تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نئے پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر کا مجوزہ منصوبہکیخلافتحریک انصاف کا احتجاج

جنگ نیوز -
اسلام آباد…نئے پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے کے خلاف تحریک انصاف شعبہ خواتین کے زیر اہتمام اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صدر فوزیہ قصوری نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی اور ملک کی خراب اقتصادی صورت حال کے باوجود تین ارب روپے کا منصوبہ غریب عوام پر مزید بوجھ ڈالے گا۔ یہ عوام پر ظلم ہے اور تحریک انصاف اس منصوبے کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.