تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ڈھائی لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈھائی لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ملک میں مائع قدرتی گیس کی درآمد کا ٹینڈردوبارہ جاری کیاجائے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا ۔ وزارت قانون ایل این جی درآمد کے منصوبے میں وزارت تیل و گیس کو قانونی نکات پورے میں معاونت کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈھائی لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمدکے لئے حکومت دس کروڑ ڈالر کی گارنٹی دے گی۔ توانائی پر بنائی گئی کمیٹی کھاد کے کارخانوں کو گیس کی فراہمی کا معاملہ متعلقہ فریقین کے درمیان مذاکرات میں طے کرے گی۔ رابطہ کمیٹی نے پانچ سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اپنے ایجنڈے کے اہم معاملات پر غور موخرکردیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے نور بگلہ، جکھورا اور سارا ویسٹ کی تین فیلڈز سے نکالی جانے والی گیس کے حقوق سندھ کو دینے کا فیصلہ کیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے55 ہزار ٹن یوریا کا اسٹاک موجود ہے اور جب تک صوبے میں پانی مکمل نہیں اترتا یہ کھاد استعمال کی جاسکتی ہے۔ اس پر سندھ حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.