5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں شہید2 پولیس اہلکاروں کیلئے بعد از مرگ پولیس میڈل کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے بعد از مرگ پولیس میڈل کا اعلان کیا ہے ۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے لاہوراور کراچی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیر داخلہ نے کراچی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل دل فراز اور کانسٹیبل عمران کے لیے بعد از مرگ پولیس میڈل کا اعلان کیا ۔وزیرداخلہ نے زخمی ہونے والے اے ایس آئی منظور کے لیے بھی پولیس میڈل کا اعلان کیا ہے۔وزیرداخلہ نے کہاہے کہ کراچی میں بہادر پولیس اہلکاروں نے جان کا نذرانہ پیش کرکے کئی قیمتی جانوں کو بچایا ہے ۔