تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گوجرانوالہ : ملزم پر پولیس کا تشدد ،خواتین کے ہاتھوں سب انسپکٹر کی پٹائی

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں زیر حراست ملزم پر مبینہ تشدد کے بعد مشتعل اہل خانہ نے سب انسپکٹر کی پٹائی کردی ۔ملزم اکرم کے بڑے بھائی شمس کو کچھ ماہ پہلے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے ۔ شمس کی بیوی نے گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی میں شوہر کے اغوا کی رپورٹ اکرم کے خلاف درج کرائی ۔ اکرم کے اہل خانہ کے مطابق پولیس چار دن پہلے اکرم کو گرفتار کرکے لے گئی اور حبس بیجا میں رکھا ۔ انہوں نے اکرم کی بازیابی کیلئے سیشن جج گوجرانوالہ کی عدالت میں درخواست دی ۔ عدالت کے حکم پر بیلف نے تھانے میں چھاپہ مارا تو پولیس نے اکرم کی گرفتاری شمس کے اغوا کے مقدمے میں ظاہر کردی ۔ عدالتی حکم پر پولیس اکرم کا طبی معائنہ کرانے کے لئے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لائی تو اکرم کے اہل خانہ نے پولیس کے خلاف احتجاج شروع کردیا ۔ اس دوران خواتین نے تفتیشی افسر سب انسپکٹر سیموئیل گل کو پکڑ لیا اور اس پر چپلوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی ۔ سب انسپکٹر نے بمشکل خواتین سے جان چھڑا کر میڈیکل آفیسر کی کمرے میں پناہ لی ۔ایس ایس پی آپریشن راجا رفعت نے بتایا کہ ملزم پر تشدد اور خواتین سے بدتمیزی کرنے پر سب انسپکٹر سیموئیل گل کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیاگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.