تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

القاعدہ پاکستان میں2001 کے بعد پہلی مرتبہ دباؤ کا شکار ہے،اوباما

جنگ نیوز -
واشنگٹن.. . . . .. .امریکی صدر باراک اوباما کا کہناہے کہ القاعدہ پاکستان میں 2001 کے بعد پہلی مرتبہ دباؤ کا شکار ہے ۔وائٹ ہاوس کی جانب سے امریکی صدر باراک اوبا ما کے’اسٹیٹ آف دی یونین‘ خطاب کا متن جاری کیا گیا ہے جس میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ القاعدہ پاکستان میں 11 ستمبر 2001کے بعد پہلی مرتبہ دباؤ کاشکار ہے۔ القاعدہ کے رہ نمااورارکان میدان جنگ میں پسپا ہورہے ہیں۔اور ان کے محفوظ ٹھکانے محددو ہوتے جارہے ہیں،باراک اوباما نے کہاکہ افغان سرحد سے القاعدہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم ہار نہیں مانیں گے، جبکہ دنیا بھر میں القاعدہ کے نیٹ ورک کو شکست دیں گے۔انھوں نے کہاکہ ایٹمی معاملے پر ذمے داری کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایران پر سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں، شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ترک کرے۔ بارک اوباما نے کہاکہ امریکا میں آئل کمپنیوں کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی سبسڈی ختم کردیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.