5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شیخوپورہ : دو نوجوان زہریلی شراب پینے سے ہلاک
جنگ نیوز -
شیخوپورہ. . . . .. .. .شیخوپورہ کی قریبی آبادی میں دو نوجوان زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوگئے۔جی ٹی روڈ کی آبادی ونڈالہ دیال شاہ کے دو نوجوانوں وکی اور ہارون مسیح نے زہریلی شراب پی لی اور دونوں کی حالت غیر ہوگئی اسپتال پہنچنے کے چند گھنٹے بعد ہی دم توڑ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کے متعدد علاقوں میں دیسی شراب تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹریوں میں کھاد کا استعمال شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شراب استعمال کرنے والوں کا فوری طور پر نظام تنفس متاثر ہوتا ہے۔