5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب :اعلیٰ سطح پر متعدد افسروں کے تقررو تبادلے
جنگ نیوز -
لاہور. . . .. . . . پنجاب حکومت نے اعلیٰ سطح پر متعدد افسروں کے تقررو تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری بورڈ آف ریونیو احمد علی ظفر کو تبدیل کرکے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،او ایس ڈی سید جاوید اقبال بخاری کو سیکریٹری بورڈ آف ریونیو،او ایس ڈی خالد محمود میلہ کو ای ڈی او ریونیو چنیوٹ،او ایس ڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو ایڈیشنل سیکریٹری لٹریسی اور ای ڈی او ریونیو قصور عامر اعجاز اکبر کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد ریجن مقرر کردیا گیا ہے،سیکریٹری او اینڈ ایم میاں ابرار احمد کو تبدیل کرکے وائس چیرمین پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن اور بشیراحمد بٹ کو ایڈیشنل سیکریٹری ہایر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے،اسی طرح ایڈیشنل سیکریٹری اعلیٰ تعلیم یاورحسین کومحکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔