5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مائیکل جیکسن کے قتل کے مقدمے کی سماعت ،بے گناہ ہوں،ڈاکٹر کا بیان
جنگ نیوز -
لاس اینجلس. . . . . .. .آنجہانی امریکی پاپ اسٹارمائیکل جیکسن کے قتل کے مقدمے کی سماعت لاس اینجلس کی عدالت میں ہوئی۔ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر مرے کاکہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں ۔کنگ آف پاپ کے معالج ڈاکٹرکونریڈمرے نے آج عدالت میں دعویٰ کیا کہ وہ بے قصورہیں اوروہ قتل غیراختیاری کے مرتکب نہیں ہوئے۔مقدمے کی آئندہ سماعت اٹھائیس مارچ کوہوگی۔ ڈاکٹر مرے پردو ہفتے قبل قتل خطا کے الزام میں فردجرم عائد کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ان کا لائسنس منسوخ کرکے اسے ضمانت سے مشروط کردیا گیا تھا۔اگران پرجرم ثابت ہوگیا تو کم ازکم چارسال کی سزا ہوسکتی ہے۔ 25جون 2009 کو مائیکل جیکسن کی پراسرار موت کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی موت زیادہ مقدارمیں دوائیں کھانے کے سبب ہوئی ہے۔