5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور اور کراچی میں دھماکے :امریکی سفار خانہ کی مذمت
جنگ نیوز -
اسلام آباد. .. . . .. . امریکی سفار خانہ نے لاہور اور کراچی میں ہونے والوں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے تشدد اور قتل کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں امریکی حکام نے دھماکوں کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ امن، جمہوریت اورتحمل و برداشت کے لئے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔