5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا:گوانتاناموبے جیل کے قیدی کوعمر قیدکی سزا
جنگ نیوز -
امریکا:گوانتاناموبے جیل کے قیدی کوعمر قیدکی سزا
واشنگٹن…امریکی عدالت نے گوانتاناموبے جیل کے کسی پہلے قیدی کو سول عدالت میں مقدمہ چلاتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی۔تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے گاہی لانی پر 1998 میں افریقا میں قائم دو امریکی سفارت خانوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ان دھماکوں میں 224 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔امریکی جیوری نے گاہی لانی پر عائد دیگر 284 مقدمات سے اس کو بری کردیا ہے۔اس موقع پر امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ گاہی لانی کو سنائی جانے والی سزادہشت گردی کے مقدمات میں امریکی عدالتوں کے مضبوط نظام کا عکاس ہے۔