تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور خودکش حملے میں جاں بحق11 افرادکی شناخت ہو گئی

جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور خودکش حملے میں جاں بحق تمام11 افرادکی شناخت ہو گئی ہے،جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے بھجوا دی گئی ہیں،جبکہ میو اسپتال انتظامیہ نے 70زخمیوں کی لسٹ بھی جاری کر دی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق جاں بحق افراد میں والٹن روڈلاہور کا رہائشی حاجی جاوید،چوہنگ کا حاجی تبدیل حسین،رحمان گلیاں برانڈرتھ روڈکے عمران اورعبدالرشید،مجاہد اسکواڈاقبال ٹاؤن کا شہباز، تھانہ رنگ محل کامحمد آصف، لاہور کی حیات بیگم،مانگا منڈی کا اللہ دتہ، باغبان پورہ کا رہائشی19 سالہ شاہان،چھانگا مانگا کا نیامت علی اورپشاور کا رہائشی42سالہ زاہد شاہ شامل ہیں،زاہد شاہ کی لاش پشاور روانہ کر دی گئی ہے،ایک نامعلوم لڑکے کا سر بھی اسپتال میں موجود ہے،جس کے بارے میں شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ دہشت گرد کا سر ہو سکتا ہے، اسپتال انتظامیہ نے تمام لاشیں مردہ خانے میں منتقل کر دی ہیں،جبکہ شدید زخمیوں کو آئی سی یو اور سی سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.