تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی سپر ہائی وے پرٹول پلازہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں سپرہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب سی آئی ڈی کا پراسرار مقابلہ ہوا،جس میں پولیس انفارمر اور ملزمہ خاتون ہلاک ہوگئی، جبکہ ایک دہشت گرد کوزخمی حالت میں گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم نے میڈیا سے گفت گومیں بتایا کہ پولیس مقابلے میں دہشت گردوں کی خاتون ساتھی اور سی آئی ڈی پولیس انفارمر صابر ولد سلیم ہلاک ہوگیا۔انھوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی سے چھ کلاشنکوف،آٹھ پستول اور دو من چرس برآمد کی گئی ،جبکہ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار یونس اور ملزم اختر زخمی بھی ہوئے ہیں،،چودھری اسلم کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے۔مقابلے کے دوران بیک اپ گاڑی میں سوار فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.