5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
افغانستان میں طالبان کوپیچھے دھکیل دیا ہے، جنرل پیٹریاس
جنگ نیوز -
کابل…افغانستان میں امریکی اوراتحادی فوج کے کمانڈرجنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کوپیچھے دھکیل دیا گیاہے ۔جنرل ڈیوڈپیٹریاس نے جنگ میں مصروف فوجیوں کے نام خط میں لکھا ہے کہ جنوبی افغانستان میں گزشتہ سال مزاحمت پسندوں کے گڑھ کوقبضے میں لے کرانھیں پسپاکردیاگیا ۔آپریشن میں درمیانی سطح کے طالبان لیڈروں کوبھاری نقصان پہنچایاگیا ہے ۔فوجی کارروائیوں میں طالبان کے ساتھ سخت مقابلے ہوئے اوران کی جانب سے بھی حملوں میں اضافہ ہوا ۔خط میں جنرل پیٹریاس کاکہنا ہے کہ ایسی کئی رپورٹس ملی ہیں کہ طالبان کی سینئر لیڈرشپ کوئٹہ شوریٰ کے ارکان میں اختلافات ہوگئے ہیں ۔جنرل پیٹریاس نے اپنے خط میں افغانستان سے فوج کے انخلا کاتذکرہ نہیں کیا ہے۔