تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملیردھماکے میں شہید پولیس اہلکارکامران قریشی دوبچوں کا باپ تھا

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے ملیر میں دھماکے کے بعد ملنے والے سر کی شناخت کامران قریشی کے نام سے ہوئی ہے،جو دو کمسن بچوں کا باپ اور گزشتہ 18 ماہ سے سندھ پولیس کے رزاق آباد سینٹرمیں کمانڈو ٹریننگ حاصل کررہا تھا ۔ملیر کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کا ستائیس سالہ کامران قریشی بھی تھا جو کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ ایریا کا رہائشی اور دو کمسن بچوں کا باپ تھا،جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے شہید اہلکار کے بھائی طارق نے بتایا کہ کامران قریشی گزشتہ 18 ماہ سے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے وابستہ تھا اور کچھ روز بعد اسے پاس آؤٹ ہونا تھا، اس کا تعلق چارسدہ سے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.