تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فیصل آباد میں چوتھے روز بھی گیس بند، 2لاکھ سے زائد مزدور بیروزگار

جنگ نیوز -
فیصل آباد…گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی کا آج چوتھا اور آخری روز ہے ۔چار روز میں لاکھوں مزدور بے روزگار ی کا شکار رہے ہیں۔محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد میں صنعتوں کو 23 سے 26 جنوری تک کے لئے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ چارروزہ گیس کی بندش سے تمام کارخانوں اورفیکٹریوں میں کام بند ہونے کی وجہ سے روزانہ اجرت پرکام کرنے والے دو لاکھ سے زائد مزدور ایک بار پھرچار روز کے لیے بے روزگار ہوگئے ہیں۔ چار روز سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں مزدور بے روزگار ہیں ۔بے روزگار ہونے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ چار روز سے کوئی دیہاڑی نہیں لگی جس کی وجہ سے وہ فاقے کرنے پر مجبور ہیں ۔ادھر صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں چار روزہ گیس کی بندش سے برآمدی مصنوعات کی تیاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور ٹیکسٹائل صنعت شدید دباؤ کا شکار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.