تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان میں 1.7لاکھ سیلاب متاثرین بدستور بے گھر ہیں،اقوام متحدہ

جنگ نیوز -
جنیوا…اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گذشتہ سال آنے والے تباہ کن سیلاب کے چھ ماہ بعد بھی ایک لاکھ ستر ہزار افراد بدستور بے گھر ہیں اور انہیں امداد کی ضرورت ہے ۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کے ترجمان نے جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بے گھر افراد 240 سے زائد کیمپوں اور مختلف علاقوں میں اپنے طور پر مقیم ہیں ۔ ترجمان کے مطابق ایک لاکھ اٹھائیس ہزار بے گھر افراد سندھ میں 188 مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں ۔ بلوچستان میں 29 کیمپوں میں پچیس ہزار اور خیبر پختونخوا کے 16 کیمپوں میں تیرہ ہزار سے زائد افراد مقیم ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر افراد کے گھر تباہ ہوچکے ہیں اور ان کے پاس دوبارہ تعمیر کے لئے وسائل نہیں ہیں ۔ ترجمان کے مطابق بے گھر افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس زندگی گذارنے کے لئے سامان ، رقم اور اپنے علاقوں کو جانے کے لئے ٹرانسپورٹ نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.