5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم یوسف کی زیر صدارت آج ہوگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہورہا ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال خصوصا معاشی حالات اور امن و امان کے موضوعات پر غور ہوگا، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم گیلانی ، کابینہ میں مجوزہ رائٹ سائزنگ پر بھی کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔