5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چینوٹ گرلز اسکول تعمیر نہ ہونیکی خبرجیو نیوز پرنشر ہونے سے حکام ناراض
جنگ نیوز -
چینوٹ … چینوٹ میں فنڈز کی کمی کے باعث گرلز اسکول کی تعمیر مکمل نہ ہونے اور80بچیوں کی درس وتدریس اسکول ٹیچر کے گھر پر ہونے کی خبر جیونیوز پر نشر ہونے کے بعد حکام ناراض ہوگئے،اسکول کو چارکلومیٹر دورپرائمری اسکول میں ضم کرنے کا حکم دے دیا۔ فنڈز کی کمی کے باعث چینوٹ میں گرلز اسکول کی تعمیر مکمل نہ ہونے اور80بچیوں کی درس وتدریس اسکول ٹیچر کے گھر پر ہونے کی خبر جیونیوز پر نشر ہونے کے بعد حکام ناراض ہوگئے آج صبح ہی ڈی سی اوچینوٹ ڈاکٹر ارشاد،ای ڈی اوایجوکیشن اشرف ہرل ،ڈی ای اومیڈیم ناز لی سمیت دیگر حکام ٹیچرناہید اختر کے گھر پر پہنچ گئے ۔اس موقع پرضلعی افسران نے فنڈز کی کمی کے باعث گھر پر چلنے والے اسکول کو چارکلومیٹر دورنواحی گاؤں کے گرلز اسکول میں ضم کرنے کا حکم دے دیا اور یہ منتقلی فوری طورپرکرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب پرائمری اسکول کی 80چھوٹی بچیوں کو گاؤں سے دور اسکول بھیجنے کے حکم پر مکینوں اور والدین کا احتجاج کیا ان کا کہنا تھاکمسن بچیوں کو چارکلومیٹر دوردوسرے گاؤں نہیں بھیج سکتے۔چینوٹ کے علاقے چک نمبر148ج ب کا یہ اسکول 1996 میں اس کی عمارت گر گئی تھی ۔جس کے بعد2010میں ایم پی اے سید حسن مرتضی ٰ نے اس کی تعمیر شروع کرائی لیکن ٹھیکیدار سے اختلافات کے سبب اس کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی جس کے بعد یہ اسکول ٹیچر کے گھر منتقل کردیا گیا اور کئی سالوں سے 80طالبات اسکول ٹیچر کے گھر ہی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔