5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سرگودھا ،ماں اور اسکے دو بچوں کے قاتل کو چار مر تبہ سزائے موت کا حکم
جنگ نیوز -
سرگودھا … سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ماں اور اسکے دو بچوں کے قاتل کو چار مر تبہ سزائے موت17 سال قید سخت اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج میاں انور نذیر نے تھانہ مٹھہ ٹوانہ میں ماں اور اور اسکے دو بچوں کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم فتح شیر کو 4 مر تبہ سزائے موت جبکہ دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر17 سال قید سخت کی سزا کا حکم سنا یا ہے ۔ملزم نے رشتے کے تنازع پر18 مئی 2008ء کواپنی بہن صفیہ بی بی اور بھانجی شاہین کوثر اور بھانجے ولی عہد کو خنجر سے قتل کر دیا تھا مقدمے میں ملوث دیگر چار ملزمان کو عدالت پہلے ہی سزا سنا چکی تھی جبکہ فتح شیر کو مفرور اشتہار ی قرار دیدیا گیا تھا اب عدالت نے ملزم کی گرفتاری پر اسے پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے۔