5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
رحیم یار خان:سیلاب متاثرہ اسکول کی تعمیر نہ ہوسکی، طلبہ کھلے آسمان تلے
جنگ نیوز -
رحیم یار خان…رحیم یار خان میں سیلاب کے باعث تباہ ہونیوالی اسکول کی عمارت کو ابھی تک تعمیر نہیں کیا جاسکا ہے معصوم بچے شامیانے اور کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رے ہیں ۔ رحیم یار خان کے قریب سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے کوٹ سبزل میں واقع بستی جمال دین والی میں متعدد گھروں کے ساتھ پرائمری اسکول کی عمارت بہہ گئی تھی اور اسکول صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے جسے محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھ ماہ گذرنے کے باوجود اسکول کی عمارت کو تعمیر نہیں کیا جاسکا ہے جس کے باعث معصوم بچے کھلے آسمان تلے سردی اور گرمی میں ایک مسجد کی پرانی چٹائیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے ڈی سی سمیت محکمہ تعلیم کے افسران کو درخواستیں دیں مگر کسی نے بھی نہیں سنی ہے اور بچوں کو حصول علم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایک جانب دانش اسکول جیسے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تو دوسری جانب سیلاب کے متاثرین کے مسائل حل نہیں کئے جا رہے ہیں۔