تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انڈونیشیا، پاکستان میں کوئلہ نکالنے کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہشمند

جنگ نیوز -
میرپورخاص…انڈونیشیا نے پاکستان میں کوئلہ نکالنے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔میرپورخاص کے دورے کے دوران جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انڈونیشیا کے قونصل جنرل روزالیس عدینان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ دونوں اسلامی ممالک کے تاجروں کو قریب لایا جائے تاکہ دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ہی ممالک غربت اور بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں یہ ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم دوہزار آٹھ میں اپنے عروج پر تھا جس کے بعد سے اس میں کمی واقع ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.