5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصری نائب صدر اسرائیل سے روزانہ ہاٹ لائن پر بات کرتے،وکی لیکس
جنگ نیوز -
کراچی…مصر میں سیاسی بحران شروع ہوتے ہی وکی لیکس کے مصری حکومت سے متعلق انکشافات پرمبنی مراسلوں کے اجرامیں تیزی آگئی ہے ۔آج جاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مصر کے نائب صدر عمر سلیمان اسرائیل اور امریکا کے کافی قریب رہے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ مصر کے نئے صدر ہو سکتے ہیں ۔یہ مراسلہ اگست دو ہزار آٹھ کو بھیجا گیا۔جس کے مطابق عمر سلیمان کی اسرائیلی حکام سے خفیہ ہاٹ لائن پر تقریبا روزانہ بات ہوتی رہی ہے۔ قاہرہ میں امریکی سفارتخانے اور تل ابیب کے درمیان مراسلات کے تبادلے ظاہر کرتے ہیں کہ عمر سلیمان کے امریکی ۔ اسرائیلی حکام اورسفارتکاروں کے ساتھ قریبی رابطے رہے ہیں ۔ کچھ مراسلوں کے مطابق اسرائیل کی وزارت دفاع کے سینئیر مشیر ڈیوڈ ہیکم نے تل ابیب میں امریکی سفارتخانے سے کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کی سربراہی میں جانے والا وفد سلیمان سے بہت متاثر ہوا تھا۔ مراسلے کے مطابق ہیکم کے خیال میں حسنی مبارک کی وفات یا عہدہ صدارت سے ہٹنے کی صورت میں عمر سلیمان سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہو سکتا ۔