5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
منڈی بہاؤالدین میں قتل ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 9افراد کی نمازجنازہ
جنگ نیوز -
منڈی بہاؤالدین …منڈی بہاؤالدین کے علاقے قادر آباد میں گزشتہ روز قتل ہونیوالے ایک ہی خاندان کے9 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ قادرآباد کی نواحی بستی مخدوم میں گزشتہ روز سفاک قاتلوں نے پہلے گھر میں سوئے ہوئے تمام 9 افراد کو بے ہوش کیا اورتیز دھار آلے سے سب کو قتل کر دیا ۔ قتل ہونیوالوں میں دس سے ڈیڑھ سال کی عمر کے چار بچے بھی تھے۔تمام افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ۔نماز جنازہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب کے چیئر مین ذوالفقار علی گوندل سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔پولیس نے مقتول ارشاد تلہ کے بھائی محمد نواز کی درخواست پر مقتول کی غائب ہونیوالی بھابھی مصباح اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اب تک فاضل نامی شخص کو حراست میں لے کرواقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔