5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
رواں سال چینی درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صارفین کی طرف سے چینی کے استعمال میں کمی اور ملک میں زائد پیداوار کی وجہ سے رواں سال چینی درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اسلام آباد میں چینی کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کی زیر صدرات ہوا،جس میں موجودہ اسٹاک اور آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کو شوگر ملز مالکان نے بتایا کہ رواں سال چینی کی ملکی پیداوار36 لاکھ ٹن رہے گی جبکہ اس وقت ٹی سی پی کے پاس میں چار لاکھ60 ہزار ٹن چینی موجود ہے ۔دوسری طرف صارفین کی چینی کے استعمال میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔اجلاس میں کمیٹی اراکین اور متعلقہ فریقین نے اتفاق کیا کہ رواں سال چینی درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔