5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لوگوں میں غریبوں کی مدد کا رجحان بھی تقریباً نصف رہ گیا، گیلپ سروے
جنگ نیوز -
کراچی … پاکستان میں غربت میں77 فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور اس کا منفی اور افسوس ناک اثر یہ ہوا کہ لوگوں میں غریبوں میں مدد کا رجحان بھی تقریباً نصف رہ گیا ہے۔گیلپ پاکستان کے تحت کرائے جانیوالے ایک سروے میں چاروں صوبوں کے2738 شہریوں سے سوال کیا تھا کہ کیا غربت میں اضافہ ہوا ہے یا کمی ہوئی ہے تو77 فیصد پاکستانیوں نے گذشتہ دس برسوں میں غربت بڑھنے کا اعتراف کیا ہے۔غریب کی تعریف میں وہ لوگ شامل تھے جن کے پاس سر چھپانے کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے اور جن کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کے وسائل بھی نہیں ہیں۔ 12 فیصد عوام کا کہنا تھا کہ صورت حال پہلے جیسی ہی ہے جبکہ گیارہ فیصد کا خیال تھا کہہ غربت میں کمی ہوگئی ہے۔اسی سروے میں ایک سوال پر لوگوں کا کہناتھا کہ غریبوں کی مدد کرنے کے رجحان میں47 فیصد تک کمی ہوگئی ہے۔28 فیصد کے خیال میں صورتحال برقرار ہے جبکہ24 فیصد کا کہنا تھا کہ غریبوں کی مدد کے رجحان بڑھ گیا ہے۔