5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جمعیت علما اسلام (ف) کا نئی کابینہ میں شمولیت کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد...جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف زرداری سے ملاقات میں وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد آج وہ وزیر اعظم سے بھی مل رہے ہیں۔صدارتی ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے صدر زرداری کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے پر ان سے ملاقات کی۔اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور صدر کی طرف سے مجوزہ گول میز کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدر زرداری نے مولانا کو نئی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی جس پر مولانا فضل الرحمان نے مختلف معاملات پر اپنے تحفطات ظاہر کیے اور حکومت میں شامل ہونے پر مشروط آمادگی ظاہر کی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناموس رسات قانون میں ترمیم نہ کرنے اور ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر لچک نہ دکھانے کا اعلان کرے۔ذرائع کے مطابق صدر سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم گیلانی سے بھی ملاقات کر رہے ہیں جس کے بعد جے یو آئی ف کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔