تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سوئی ناردرن گیس کا کارنامہ، ڈھائی کروڑ روپے کا بل بھجوادیا

جنگ نیوز -
بھلوال...بھلوال کا ایک غریب بھٹہ مزدور رات کو کب چین کی نیند سویا ہو گا کہ صبح جب اٹھا توڈھائی مرلے کے گھر کا ڈھائی کروڑ روپے کا سوئی گیس بل سامنے پڑا تھا۔محنت کش منشی خان بھلوال کی اشرف گلی کے ایک چھوٹے سے مکان میں اپنے آٹھ بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔اور محنت مزدوری سے گھر کا خرچہ چلا رہا ہے۔اس نے اپنے مکان میں سوئی گیس کا ایک چولہا ضرورلگوا رکھا ہے جس کا اس ماہ بل دو کروڑ چونسٹھ لاکھ روپے بھجوادیا گیا ہے، منشی خان پہلے سمجھا کہ غلطی سے یہ بل اس کے گھرآیا ہے تاہم بل پراسی کا نام اورایڈریس لکھا تھا۔محکمہ سوئی گیس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے اوربل جلد درست کر دیا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.