تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر قوم متحد ہے حکومت غلط اقدام نہ اٹھائے،محنتی

جنگ نیوز -
کراچی...امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے حکومت امریکی دباؤ میں کوئی غلط اقدام نہ اٹھائے اور اگر امریکی اہلکار کو رہا گیا تو جماعت اسلامی عوام کے ساتھ سڑکوں پر آجائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے امریکی اور پاکستانی حکومتیں مداخلت نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ امریکی ایجنٹوں کو پاکستانی شہریوں کے قتل کا لائسنس دے دیا گیاہے جسے قوم کبھی برداشت نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکیاں امریکی بلیک میلنگ ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر امریکا نے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی تو افغانستان اور عراق کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ امریکی ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کے خلاف ملک گیر احتجاج کی اپیل پرجمعہ 11فروری کو جامع مسجد خضرا کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.