تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نچلے دھڑ کے بناء مکمل زندگی گزارنے والا نوجوان

جنگ نیوز -
اسپارٹن برگ...سینٹرل مانیٹرنگ…امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے شہرSpartanburg سے تعلق رکھنے والے 24سالہ نوجوان ڈاگ فاربس نے بناء نچلے دھڑ کے زندہ رہ کر ڈاکٹروں کی پیشن گوئیوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔کہتے ہیں کہ آدمی چاہے تو تقدیر بدل سکتا ہے اور یہ بات ڈاگ پر صادق آتی ہے جونچلے دھڑ سے یکسر محروم ہوکر بھی بھرپور زندگی گزارر ہاہے۔آدھے دھڑ کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کرتیڈاگ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ کسی قسم کی محرومی انسان کے ارادوں پر حاوی نہیں ہو سکتی۔پیدائشی طور پر Sacral Agenesisنامی بیماری کا شکارDougکا نچلا دھڑ نشوونما نہیں پاسکتا تھاتاہم اس نے اپنے جسم کو کبھی اپنی کمزوری نہیں بننے دیا اور ایک وہیل چےئر ایتھلیٹ کی حیثیت سے دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔وہ ناصرف مختلف کھیلوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتا ہے بلکہ اپنی گاڑی بھی خود ڈرائیو کرتا ہے اور ایک بحالی مرکز میں رضاکارانہ کام بھی کرتا ہے۔معذوری کے باوجود معذور بچوں کا استاد بننے کا خواہشمند ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.