5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدر کا نوازشریف، اسفندیار کو ٹیلیفون، گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
جنگ نیوز -
اسلام آباد....صدرآصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور عوامی نیشنل پارٹی سربراہ اسفندیار ولی کو ٹیلیفون کرکے گول میں کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ۔صدر زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کو ٹیلے فون کیا اور انہیں گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور اسفند یار ولی کے درمیان ٹیلے فونک رابطے میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کو گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق اسفند یار ولی نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے ملکی سیاسی قیادت موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں اپنی تجاویز سے ایک دوسرے کو آگاہ کر سکے گی۔