تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بینظیر کیس:مشرف کے ایف آئی اے سے رابطے

جنگ نیوز -
اسلام آباد...سابق صدر پرویز مشرف نے بے نظیر قتل کیس میں اپنے وکلا کے ذریعے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے جبکہ ان کے ترجمان بیرسٹر سیف نے بتایا کہ انہوں نے ایف آئی اے سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے وکلا کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ بے نظیر قتل کیس کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے بیان ریکارڈ کرنے کے لئے کسی پولیس افسر یا پارٹی کو لندن بھجوائے یا پھر انہیں سوالنا مہ بھجوایا جائے،ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے کہا کہ ان کا نام خانہ نمبر دو میں رکھ کر متعصبانہ رویہ روا رکھا گیا ہے، ذرائع کے مطابق وکلا نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو کوئی سوالنامہ نہیں بھجوایا گیا۔سابق صدر پرویز مشرف کے ترجمان بیرسٹر سیف نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے ایف آئی اے سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک انہیں چالان کی کاپی دی گئی نہ کوئی سوالنامہ بھجوایا گیا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.