5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مزاحمت ،3 افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی. . . .. .. .کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں مزاحمت کے نتیجے میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب اسٹریٹ کرائم کی واردت میں مزاحمت پر ہونے والی فائرنگ سے 50 سالہ محمد افضل زخمی ہوگیاجبکہ سعود آباد کے علاقے میں بھی ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 28 سالہ عمران ملک زخمی ہوگیا۔ادھر ملیر کے علاقے میں لیاقت مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا،جس کی شناخت 19 سالہ وصی اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔