5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیرہ مرادجمالی، گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
جنگ نیوز -
ڈیرہ مرادجمالی …ڈیرہ مرادجمالی میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ بلوچستان کے کئی اضلاع کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیرہ مراد جمالی میں 24 انچ قطرکی گیس پائپ لائن پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے پائپ لائن کا تیس فٹ حصہ تباہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے ۔ سوئی گیس حکام کے مطابق دھماکے کے باعث ضلع جعفرآباد ، نصیرآباد ، بولان اور جھل مگسی سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے لئے ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں اور آئندہ دو روز تک پائپ لائن کی مرمت کے بعد منقطع ہونے والی گیس کو بحال کردیا جائے گا۔ لیویز اہلکاروں نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔ جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔