تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شاہ عالم مارکیٹ میں ملبہ ہٹانے کا کام شروع

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے اہم کاروباری مرکز شاہ عالم مارکیٹ میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کے بعد سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ریسکیوٹیم نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔ڈی سی او لاہور احد چیمہ کے مطابق اندرون موچی دروازہ میں آتشزدگی سے مسمار ہونے عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام سٹی گورنمنٹ اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی معاونت سے انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ کے نام سے شروع کردیا گیا ہے جو دن رات جاری رہے گا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدا میں جگہ تنگ ہونے کے باعث مسمار شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کے لیے ہتھ گاڑیوں اور لیبر ورک کا استعمال جارہا ہے، تاہم علاقہ گنجاب آباد ہونے اور تنگ گلیوں کیوجہ سے ملبہ ہٹانے میں کافی وقت لگے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.