5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ ،مختلف واقعات میں2افراد ہلاک،5زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں دو شہری ہلاک جبکہ پولیس اہلکارسمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہبازٹاون میں فائرنگ کے واقعہ میں دوافرادجاں بحق جبکہ راہگیرسمیت دوافرادزخمی ہوگئے سی سی پی اونے غفلت برتنے پرایس ایچ اوبجلی روڈکومعطل کردیا۔ کوئٹہ کے پررونق علاقے آرچرروڈ پرنامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے تاجرمحمداسماعیل کوفائرنگ کر کے زخمی کردیاجودکان بندکرکے گھرکی جانب جارہاتھاواقعہ کے بعدملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔زخمی کوتشویشناک حالت میں کمبائن ملٹری ہسپتال پہنچا دیاجبکہ ایک اورواقعہ میں زرغون روڈٹی این ٹی کالونی کے قریب پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے اپنے ساتھی اہلکارکو زخمی کردیا بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیاسریاب روڈکے علاقے کلی کمالومیں نامعلوم مسلح افرادموٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے اس دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار کو زخمی کردیا اور فرار ہو گیا۔