تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی بلوچستان میں بارش،بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…شمالی بلوچستان کے پہاڑوں پربرفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں حالیہ برف باری کے بعد کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں ۔ شمالی بلوچستان کے شہروں چمن،پشین ، قلعہ سیف اللہ ، زیارت میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے جس سے سردی کی شدت مزیداضافہ ہوگیا ہے۔اسکردو،استور اور گردونواح میں بھی موسم سرد ہے ۔تین روز قبل ہونے والی برف باری کے سبب نواحی علاقوں کی سڑکوں کو ابھی تک نہیں کھولا جا سکا ہے ۔بالائی مقامات کی تمام رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ خوراک اور ایندھن کی بھی قلت ہوگئی ہے ۔ہنزہ نگر میں موسم ابر آلود ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔سوات کے بالائی علاقوں کالام ،میاندم ،مالم جبہ اور مرغزار میں حالیہ برف باری کے بعد سردی کی شدت بدستور برقرار ہے۔برفباری کی وجہ سے بحرین کالام روڈ 22روز سے بند ہے جس کی وجہ سے یہاں اشیائے خورونوش اور اسپتالوں میں دواؤں کی قلت ہے ۔مظفر آباد اور گردونواح میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے ۔پانچ روز گزرنے کے بعد بھی شاہراہ نیلم کونہیں کھولا جا سکا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.