5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے قومی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی ملاقات ، دوپہر کے کھانے کی میز پر ہوئی ، اس موقع پر دونوں نے ملکی معاشی صورت حال ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ سیاسی جماعتوں کی مجوزہ گول میز کانفرنس کے موضوع پر بھی بات چیت ہوئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی تنظیم نو امور پر بھی صدر کے ساتھ بات چیت کی۔