تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سپریم کورٹ، چیئرمین نیب کی دوبارہ تقرری سے متعلق ریکارڈ طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاق کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ وزیراعظم کی ترمیم شدہ سمری پر صدر مملکت نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ دیدار شاہ کا دوبارہ بطور چیئرمین تقرر کردیا ہے ، اس عمل پر عدالت نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے نیا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے چیئرمین نیب کے تقرر کیس کی سماعت کی ، وفاق کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نے پہلی سمری میں معمولی تبدیلی کرکے دیدارشاہ کے تقرر کی ایڈوائس دوبارہ صدر کو بھیجی ہے ، اس پر صدر نے چیئرمین نیب کو مقرر کردیا ہے ، بنچ کے رکن جسٹس آصف سعید نے پوچھا کہ پہلا نوٹی فکیشن منسوخ کئے بغیر تقرر کا نیا نوٹی فکیشن کیسے جاری ہوسکتا ہے، جو عہدہ خالی نہ ہو صدر اس پر کیسے تقرر کرسکتا ہے ، اس پر وفاق کے وکیل نے بتایا کہ چیئرمین نیب کے تقرر کا پہلا نوٹی فکیشن منسوخ کیا جارہا ہے ، عدالت نے نئے تقرر کی سمری اور اس کے نوٹی فکیشن پر تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.