تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عطا آباد، سرکاری کشتی خراب ہونے سے80مسافر پھنس گئے

جنگ نیوز -
عطا آباد … عطا آباد اسپل وے مسافروں کو لے جانے والی سرکاری کشتی خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے خواتین سمیت 80مسافر بیج جھیل میں پھنس گئے ہیں ۔عطا آباد اسپل وے سے گلمت کے لئے پندرہ روز بعد روانہ ہونے والی سرکاری کشتی آئین آباد کے مقام پر بیچ جھیل میں خراب ہوگئی ہے کشتی میں 20خواتین سمیت 80مسافر موجود ہیں ۔پھنسے ہوئے مسافروں نے فوری طور پر حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے ۔۔دوسری جانب بالائی ہنزہ گوجال کے شہریوں نے پندرہ روز سے کشتی سروس کی معطلی پر احتجاج کیا ہے۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ کشتی سروس کے متبادل ہیلی کاپٹر سروس بھی نہیں ہے، جس سے آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھیل میں کچھ حادثات رونما ہونے کے بعد کشتی سروس بند کردگئی ہے جو جلد ہی بحال کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.